گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے مکران اور سندھ کے ساحل پر سونامی وارننگ کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مکران میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی اور گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا۔ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں جبکہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

اس حوالے سے ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر کا کہنا تھاکہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

 

GawadarMakhranPakistan