ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں کل صبح شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے رات گئے سی آئی اے پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے ملزموں کو شاہدرہ کے علاقے سے خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا جنہیں کل صبح شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر کو بلال یاسین پر موہنی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

AssassinationBilal YasinDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperMPAPML-N