پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا،میزائل نے ایک ہزار کلو میٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہائپر سانک میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان نے ذاتی طور پر ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی نگرانی کی، شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس طرح کا دوسرا تجربہ ہے۔جبکہ مجموعی طور پر ہائپر سونک گلائیڈنگ میزائل کا یہ تیسرا تجربہ ہے۔
شمالی کوریا نے چار ماہ قبل ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ کیا تھا اس کے بعد پچھلے ہفتے ایک اور کامیاب تجربہ ہوا جبکہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان بات چیت بدستور تعطل کا شکار ہے ، گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی حکمران جماعت کی ایک اہم میٹنگ میں کم جون ان نے امریکہ کا نام لیے بغیر ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھنے کا عزم کیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر متعدد بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہے۔