وزیراعظم کا سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کا حکم

 

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس  ہوا ۔ مالیاتی بل اسی ہفتے اسمبلی میں لانے کا فیصلہ  کیا گیا ۔وزیراعظم نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں بابر اعوان اور فرخ حبیب کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی ۔ بابر اعوان نے بتایا کہ 74 سال میں پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے فنڈنگ کے ذرئع بتائے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں ۔ الیکشن کمیشن دوسری جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے ۔ہم نے تاریخ رقم کی ہے اور یہ ہماری فتح ہے ۔ پنجاب حکومت کے ترجمان احسان خاور نے سانحہ مری پر بریفنگ دی ۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ  مری سانحہ پر بہت دکھ ہوا ۔ کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے ۔ ساری چیزوں کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مری میں رہائش کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا جائے ۔جدید طریقے سے سارے معاملے کو ہینڈل کیا جائے ۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے اجلاس میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

Babar AwanImran KhanMurreePTIspokesperson