اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
نیو نیوز کے مطابق میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اور وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، پی ٹی آئی سندھ کے صدر اوروزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔انہوں نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارکنوں کو موثر انداز میں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔