پشاور میں تین افراد کی 2 خواتین ڈانسرز سے زیادتی

 

پشاور :  پشاور میں تین افراد نے 2 خواتین ڈانسرز کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

 

نیو نیوز کے مطابق سعد آفریدی ،آصف نذیر اور احسان اللہ سے چھینی گئی نقدی،موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد  کرلیا گیا۔ پارٹی ڈانسر سارہ رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ سربند پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز تین افراد نے اسے اور اس کی دوست کو پارٹی میں ڈانس کے لئے بک کرایا ۔

 

الحرم ٹائون پہنچ کر رات نو بجے پارٹی شروع ہوئی اور رات دو بجے ختم ہوئی تو وہاں پارٹی میں شرکت کے لیے آنے والے باقی افراد چلے گئے اور سعد آفریدی ولد امتیاز احمد سکنہ جمرود ،آصف نذیر ولد نذیر احمد سکنہ آبشار کالونی اور احسان اللہ ولد صادق نے انہیں روکااور اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ان سے پانچ ہزارروپے اور موبائل اورمیری دوست سے سات ہزار روپے اورموبائل چھین لیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

 

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ تینوں ملزمان نے انہیں حبس بے جا میں رکھ کررات بھر زیادتی کانشانہ بنایا اور صبح انہیں گھر سے نکال دیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تم دونوں کو جان سے ماردیا جائے گا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات درج کر لئے اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی ٗموبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ گھر ڈیرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

 

DancersPeshawarPoliceRapwomen