ملک پر صرف نالائقی، نااہلی، بے حسی اور ظلم مسلط ہے: شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری میں سیاحوں کے اب بھی پھنسے ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر صرف نالائقی، نااہلی، بے حسی اور ظلم مسلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا. کہ سانحہ مری کے بعد ثابت ہوگیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں. ملک پر صرف نالائقی، نااہلی، بے حسی اور ظلم مسلط ہے. حکومت سچائی اور اصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی مری اور گلیات میں پھنسے ہونے کی اطلاعات پر تشویش ہے. حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے پھنسے مسافروں کی گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے. حکومت بیان بازی اور عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے انتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ ضرور پڑھیں:مری میں انسانیت کاقتل
قائد حزب اختلاف نے لوگوں کی مدد کرنے والے مقامی افراد کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا. معصوم بچوں سمیت دیگر وفات پانے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا. اور کہا کہ یہ واقعہ ہمارے دل زخمی کرگیا ہے، اگر بروقت اقدامات کر لئے جاتے تو اتنا بڑا حادثہ نہ ہوتا۔

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperIncompetenceIndifferenceOppressionPML-NShahbaz Sharif