تین سال بعد واپسی، عثمان خواجہ نے دھوم مچا دی

 

سڈنی: انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں  جگہ بنانے والے  عثمان خواجہ نے کرکٹ کے میدان میں اپنی شاندار واپسی سے دھوم مچا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ  کی پہلی اننگز میں  سینچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی شاندار سینچری جڑ دی، دونوں اننگز میں سینچریاں عثمان خواجہ کے لئے نہ صرف  اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہیں  کہ ان کی کم وبیش دو سال بعد آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے بلکہ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کی جگہ اپنی سلیکشن کو بھی درست ثابت کر دیا ہے ۔

 

میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں، اگر موقع دیا گیا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، صورتحال کو سمجھتا ہوں ‘ہوسکتا ہے سنچری کر جاؤں اور انہوں نے ایسا کر دکھایا۔عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں 101 کے سکور کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔وہ ایشز کی تاریخ میں نویں کھلاڑی بن گئے جس نے دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

؎

AshesAshes TestAustraliaCenturyCricket ReturnEnglandUsman Khawaja