ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

 

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائںٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا پہلے اور  اس وقت سری لنکا کی ٹیم دوسری پوزیشن  پر براجمان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی  آئی سی سی  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  پوائنٹس ٹیبل کی رینکنگ کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے پوائنٹس یکساں ہیں اور وہ ٹیبل  میں ٹاپ 2 پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ  پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی ٹیم جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے باجود اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے تاہم اس میچ تاریخی فتح نے جنوبی افریقی ٹیم کو پانچویں پوزیشن دلا دی ہے۔

 

CricketICC latest rankingsICC rankingsICC Test RankingsWorld Test Championship