عابد علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزاء، سفر کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزاء آئی ہیں جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت مل گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹر عابد علی اگلے ایک دو روز میں کراچی سے لاہور کا سفر کریں گے۔ عابد علی نے تقریباً دو ہفتے کراچی میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کیا اور عابد علی کو پلان دے دیا گیا ہے وہ لاہور میں مزید ری ہیب کریں گے۔ عابد علی کی میڈیکل رپورٹس مختلف ماہرین کو دکھائی گئی تھیں۔

 

خیال رہے کہ عابد علی گزشتہ ماہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران دل کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

 

اسٹنٹ ڈالنے کے بعد عابد علی کو کراچی میں بحالی کے عمل سے گزرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

Abid AlicricketerNeoNewsPakistan