سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر مقرر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر مقرر ہو گئے۔

 

انصمام الحق کو پشاور زلمی کی فرنچائز کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سیزن میں وہ پشاور زلمی کے ساتھ بطور مینٹور منسلک تھے۔ انصمام الحق کو صدر بنائے جانے کی تصدیق زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کی گئی ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سابق کرکٹر کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بہت فائدہ ہو گا۔

 

انہوں نے کہا کہ زلمی کے نوجوان کرکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی تھی۔ 

 

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں  ایڈیشن کا  آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

 

Inzamam ul haqPakistanPeshwar zalmiPresident