صدر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے

اسلام آباد: صدر عارف علوی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔

 واضح رہے کہ صدر مملک کا کووڈ کاٹیسٹ ایک ایسے موقع پر مثبت آیا ہے جب پاکستان میں تقریباً 3 ماہ بعد پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں وائرس کی پانچویں لہر آ چکی ہے۔

Arif Alvicovid-19PakistanPresident