سال 2022 میں پاکستان کے لئے نئی ملازمتیں لائیں گے، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ 2022 وہ سال ہو گا جس میں پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری لائیں گے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سال نو کی پہلی وزارتی ملاقات رزاق داؤد سے ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ 2022 وہ سال ہوگا ، جس میں پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری لائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے لارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

لارڈ حنان نے وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کی تعریف کرتے ہوئے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کوبھی سراہا، دوران ملاقات برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کا کہنا تھا کہ آپ کے منصوبے نےعالمی سطح پرزبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔

investmentJobsPakistanrazak dawoodUK