سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 100 روپے اضافہ ہوا دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 825 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperGoldGold PricePrice Increased