خواتین کو بلیک میل کرنے والا آن لائن جعلی عامل گرفتار

 

لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ لاہور نے جعلی آن لائن عامل کو گرفتار کر کیا ۔جعلی عامل صدام حسین نے انٹرنیٹ پر اپنا بلاگ بنا رکھا تھا اور اس کا نشانہ گھریلو حالات سے پریشان خواتین تھیں ۔

 

ذرائع نے بتایا کہ شالیمار کی خاتون سے اب تک پچاس لاکھ روپے ہتھیا چکا تھا ۔ جعلی عامل ان لائن ہو کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ۔ صدام حسین نے شالیمار کی ایک خاتون سے پچاس لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے ۔

 

شالیمار کی رہائشی خاتون اپنی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گوگل سے جعلی عامل سے رابطہ ہوا اور متاثرہ خاتون سے رابطوں کے بعد عامل نے اسکی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر منگوائیں ۔

 

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تصاویر کو ایڈیٹ کر کے بعد ازاں جعلی عامل خاتون کو بلیک میل کرنا شروع ہو گیا ۔جعلی عامل کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Fake Amilfake PeerFIAOnline PeerPakistanwomen