منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے اور پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود اپوزیشن متحد ہے اور ہم پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کی کالونی بن چکے ہیں اور سٹیٹ بینک انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی برانچ بن چکا ہے، منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے ، مشکل ترین معاشی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت اتفاق رائے پیدا کرے۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperKhawaja AsifMini BudgetNational Assembly