منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی کسی بھی چیز پر ٹیکس نہیں لگے گا، ترجمان

اسلام آباد:ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ  عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن ہم پھر بھی مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ  6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر  آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استعمال  کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگےگا ۔

IslamabadMini Budgetnai bat.Pakistan