سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل (2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی۔

عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کیلئے کوشش کی تھی ۔ عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022 ء کو عطا کیا جائے گا۔

عدنان ملک کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا اور ان سے ملاقات کی بھی کی تھی۔

Adnan MalikSialkotSriLankaتمغہ شجاعتسانحہ سیالکوٹعدنان ملک