انتخابات میں شکست، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں توڑ دیں

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا ہے۔ تمام ممبران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اندرون سندھ ، مسلم لیگ ن پنجاب جبکہ تحریک انصاف پورے ملک کی پارٹی ہے ۔ ہم سب سے زیادہ ٹکٹ دیتے ہیں۔

 

انہوں نے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کے برعکس رشتے داروں کو ٹکٹ دیے گئے ۔ یہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کلچر ہے ۔ یہی کلچر پی ٹی آئی میں آگیا تو اس میں کیا فرق رہے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نئی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام قومی قیادت شامل ہے جو ٹکٹس کا فیصلہ کرے گی۔ شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، خسرو بختیار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، بلوچستان سے قاسم سوری  کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

Fawad ChKPLBPakistanPMLNPPPPTI