سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہو گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

 

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم اس سے قبل سونے کی قیمت میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

Gold Price PakistanToday Gold Price