کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکہ

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق دھماکہ محکمہ پاسپورٹ کے سامنے ایک کار میں ہوا جبکہ افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا۔ 
افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دفتر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملہ آور کو پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے حوالے ابھی کچھ واضح معلوم ہوا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد پاسپورٹ آفس سروس بحال ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کیلئے افغانیوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع رہتا ہے۔

AfghanistanBlastDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperExplosionKabulPassport Office