الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر افراد پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت کے دیگر 6 رہنماو¿ں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا کیس نمٹاتے ہوئے تمام نامزد افراد کے خلاف نوٹس پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔ 
ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کوئی فیصلہ دیا نہ ہی معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرادی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر جرمانہ ختم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا تھا۔

Bilawal Bhutto ZardariDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperECPElection Commission of PakistanLifted the Fines