میشا شفیع کا خود کو بے نظیر بھٹو کا مشابہہ قرار دینا مہنگا پڑ گیا

لاہور: معروف گلوکارہ میشا شفیع کا خود کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا مشابہہ قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع حال ہی میں اس وقت خبروں کا حصہ بن گئیں جب انہوں نے اپنے خیالات لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی۔ میشا شفیع نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شادی کے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے یہ تصویر دیکھی اور سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ کہیں یہ میں تو نہیں’ اس کے ساتھ ہی گلوکارہ  نے موازنہ کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے بے نظیر کی شادی کی تصویر کے ساتھ ان کی مماثلت کے ثبوت کے طور پر اپنی تصویر لگائی۔

خیال رہے کہ بے نظیر کی شادی کی تصویر ان کی بیٹی بختاور بھٹو نے شیئر کی جب انہوں نے اپنی ہی شادی کے کارڈ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ان کے والدین کی شادی کی یہ مشہور تصویر منسلک تھی، جس کے بعد میشا نے یہ تصویر دیکھی اور اس میں بے نظیر بھٹو کو  اپنے جیسا پایا۔

سوشل میڈیا پر میشا شفیع کا بیان وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔گلوکارہ خود کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے تشبیہ دینے پر خوب تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔


Benazir bhuttoDaily-Nai-BaatInstagramMeesha ShafiResembleViral photo