اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔
فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بینکوں کی کار فنانسنگ میں 44 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان سالانہ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے اسے سالانہ 5 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں جبکہ تمام فصلوں نے ریکارڈپیداوار دکھائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری دور کے 55 ملین ڈالر ہم نے واپس کرنے ہیں جبکہ معیشت کے تمام اشارے اب مثبت اور مستحکم ہیں، بجلی اور ڈیزل کی کھپت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ تین سال میں مزید ڈیڑھ لاکھ نئی کمپنیاں بنی ہیں اور ملک میں مہنگائی ہے تو گاڑیوں کی فروخت میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے۔
فواد چودھری نے مریم نواز، فضل الرحمان اور آصف زرداری کو سیاسی بونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی لوگوں میں تو سیاست ہے نہیں اسی تنخواہ پر کام کرینگے جبکہ مریم نواز نے ہمیشہ بونگی ہی ماری ہے اور فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہے اور کے پی میں جے یو آئی کے جیتنے پر مجھے مایوسی ہوئی ہے اور ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، ٹی ایل پی اور جےیوآئی اقتدارمیں آئیں تو ملک مزیدنیچےجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسےلگتاہےانہیں ڈیل نہیں ملی، امیدپوری ہوتی نظرآتی ہےتوفوراپالش لےکرپہنچ جاتےہیں، ڈیل کی امیدپوری نہ ہوتوجلسوں میں الزامات لگاتےہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی بونےعمران خان پرتنقیدکرکےاپناقدبڑاکرنےکی کوشش کرتےہیں، تحریک انصاف کے ورکرزکافرض ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، تحریک انصاف کے 3 ارکان آپس میں الیکشن لڑیں گے تو پھر شکست ہی ہوگی، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔