مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے صریحاً خلاف ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ایوان نمائندگان کی ڈپٹی لیڈر انجیلاریز کی ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات مستحکم بنانے میں برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ لزٹرس اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں سود مند رہیں اور وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبر پارٹی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دو طرفہ معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ایوان نمائندگان میں اٹھایا جائے گا، اینٹی منی لانڈرنگ میکانزم، دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے پر اقدام تسلیم کیے گئے۔ اقدامات کے بعد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رکھنا بعید ازقیاس ہے، افغان عوام کے لیے برطانیہ سمیت عالمی برادری کو آگے بڑھنا چاہیے۔

KashmirPakistanShah Mehmood QureshiUK