کورونا کےباعث میٹرک کے سپیشل امتحان کے نتائج کا رزلٹ بھی آگیا

اسلام آباد:کورونا کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا رزلٹ بھی سامنے آگیا ،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نےمیٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2021نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں16252 امیدواروں میں 15862 کامیاب قرار پائے، کامیابی کی مجموعی اوسط 99.87 فیصد رہی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سال میں دو بار امتحانات لینے کا فیصلہ کیا،کورونا کے دوران بچوں کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے سپیشل امتحان لینے کا فیصلہ ہوا،سپیشل امتحان میں بھی سالانہ امتحان کی طرز پر الیکٹو مضامین کے امتحان ہوئے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ہم نے ریکارڈ دورانیہ میں امتحان کے نتائج پیش کیے،ڈیجیٹل اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم، آن سکرین مارکنگ اور پیپر سیٹرز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کیا،2023 تک ہم کمپیوٹر بیسڈ امتحان کی کوشش ہوگی،انہوں نے کہا 15 ممالک میں فیڈرل بورڈ آپریٹ کرتا ہے وہاں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوسکتا ہے۔