بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3.5  ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکزآواران سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ۔ضلع آواران میں زلزلے کے  بعد عوام اپنے گھروں سے کلمہ کا ورد کرتے باہر آگئے ،ہر طرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تمائندہ نیو نیوز کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم  کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع  موصول نہیں ہوئی ۔ 

BaluchistanDistrict AwaranEarthquake in PakistanPakistanReasons of EarthquakeWhy Earthquake take place?