لاہور: معروف قومی کرکٹر آصف علی ایک بار پھر اپنی زبردست پرفارمنس اور دھواں دار بلے بازی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خوب داد سمیٹ رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں ٹوئیٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2021ءمیں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والےسٹار کرکٹر آصف علی ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جس کی وجہ وہ چھکا ہے جو انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلتے ہوئے لگایا۔ آصف علی کے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کے دوران منفردانداز میں چھکا لگانے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ، کرکٹ فینز قومی کرکٹر کی شاٹ پر تبصرے بھی کر رہے ہیں اور اس کو بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی آصف علی کی اس چھکے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ‘ کیا آپ کے خیال میں نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے اس شاٹ کو خوب پسند کیا؟ ۔
دوسری جانب قومی کرکٹر آصف علی سے معروف بین الاقوامی سپورٹس برانڈ ن’پوما ‘کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔انہوں نےیہ خوشخبری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی، اپنی ٹویٹ میں لکھا ’میں مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔‘ جبکہ تصویر میں آصف علی کی آنکھوں میں چمکتا پوما برانڈ کا لوگو بھی نظر آ رہا ہے۔