لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی مگر سٹیڈیم کی خالی کرسیوں نے اس جیت کا رنگ پھیکا کر دیا جس پر سابق کرکٹرز بھی مایوس اور پریشان ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اور ہماری ٹیم کی مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود کراچی سٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد نے یقینا بہت مایوس کیا ہے۔ لیکن یہ جاننا بہت اہم ہے کہ ایسا کیوں ہے اور اسے کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ سٹیڈیم بھرا ہونا چاہئے، ٹکٹوں سے کتنے پیسے بن سکتے ہیں؟‘
پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی اور ہماری ٹیم کی مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود کراچی سٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد نے یقیناً بہت مایوس کیا ہے۔ لیکن یہ جاننا بہت اہم ہے کہ ایسا کیوں ہے اور اسے کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ سٹیڈیم بھرا ہونا چاہیے، ٹکٹوں سے کتنے پیسے بن سکتے ہیں؟ https://t.co/aDZ7nNKNfA
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 14, 2021
اس سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر افسردگی کا اظہار کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی20میچ کے دوران خالی سٹیڈیم دیکھ کر بہت دکھ ہوا خاص طور پر اس کارکردگی کے بعد جو پاکستانی ٹیم نے گزشتہ مہینے دکھائی۔ مجھے یقین ہے کہ اس کی وجہ بھی میں جانتا ہوں مگر میں یہ آپ سے سننا چاہتا ہوں! مجھے بتائیں، شائقین کرکٹ کہاں ہیں اور کیوں؟‘
Incredibly sad to see an empty stadium in Karachi for the #PAKvWIt20 especially after the performance of Pakistan Team in the last month. I’m pretty sure I know why but I want to hear from you! Tell me, where is the crowd and why??
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 14, 2021