کورونا سے خوفزدہ پاکستانیوں کیلئے بالآخر سکھ کا سانس

اسلام آباد: کورونا سے خوفزدہ پاکستانیوں نے  بالآخر سکھ کا سانس لے لیا، ملک بھر میں  گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونیوالی اموات میں بڑی کمی ہو گئی، جبکہ  گزشتہ روز ملک میں اومیکرون کے پہلےمصدقہ  کیس کے بعد مزید کوئی نیا کیس اب تک رپورٹ نہیں ہوا ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کا شکار 3 مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا کی تشخیص کے لیے 36ہزار 944 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 250افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا734مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


خیال رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی ۔اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں  اومی کرون سے متاثرہ65 سالہ خاتون  صحت یاب ہوچکی ہے۔ خاتون کو ہسپتال سے گھر بھی شفٹ کر دیا گیا۔ہسپتال کے ترجمان کے مطابق  مریضہ کو قرنطینہ کے بعد  گھر منتقل کیا  گیا تھا تاہم ہسپتال میں  زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی تھی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اومی کرون میں مبتلا مریضہ نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد طبی ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ،تاہم اب تک کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا  مزید کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔تاہم  دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سےطبی ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے ورزش اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔
دوسری جانب وزارت صحت نےپاکستان میں کورونا کے  مثبت تناسب کے اعداد و شمار  بھی جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق ملک بھر میں 3 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.35 فیصد ہے،پشاور میں 2.17فیصد ،کراچی 1.11 فیصد ہ،لاہور 0.93 فیصد  اور
کوئٹہ میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

claimscorona medicinecoronaviruscoronavirus treatmentdeathslifenews casesomicron symptomsPakistan، omicron