سانحہ سیالکوٹ، ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

لاہور: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو تشدد کے بعد جلانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت نے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروایا جائے۔ 
پراسیکیوشن کی جانب سے جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو ملازمین نے توہین مذہت کے الزام کے بعد قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔ 
تھانہ اگوکی پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ اس مقدمے میں مرکزی ملزمان سمیت متعدد ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperJainPriyantha KumaraSialkot TragedySri Lankan CitizenTrial