پاکستان پہنچنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے 2 کھلاڑی کورونا کا شکار

کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے آغاز سے قبل کرونا نے انٹری دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

نیو نیو کے مطابق ابھی کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آئے تاہم  دونوں کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ۔دیگر کھلاڑیوں کی دوبارہ سے کوڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کالی آندھی گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے گزشتہ روز کراچی پہنچی تھی جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دو کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 13 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 

CricketICCKarachiPakistanTeamWest Indian