خواتین ویڈیو سکینڈل، 2 ملزم گرفتار،سینکڑوں قابل اعتراض ویڈیوز برآمد

کوئٹہ : کوئٹہ میں خواتین ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خواتین کی سینکڑوں قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق  ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے  ایک ماں نے بیٹیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا اپ لوڈ کرنے پر شکایت کی تو کوئٹہ پولیس حرکت میں آئی ۔ قائد آباد پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 

 
ڈی آئی جی فداحسین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک شکایات اور بھی موصول ہوئی ہے۔ اب تک دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مختلف مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کے خلاف ایک  مضبوط کیس بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

 
 سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

2 Colprits ArrestBalochistanQuettaVedio Scandlewomen