پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔

 

زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97608 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1771 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 

 

BusinessCurrent Gold PriceGold Price PakistanToday Gold Price