نوکری کی تلاش میں آنیوالی خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا اسکینڈل، ملزمان گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ  میں نوکری کا جھانسہ دے کر  خواتین پر تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو ز بنانے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں  ایک متاثرہ خاتون نے جمعہ کے روز  ایک گروہ کیخلاف تشدد کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کی شکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے ملزمان کو  گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شواہد  بھی برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق  ہدایت خلجی اور خلیل خلجی نامی ملزمان  ملازمت کی تلاش میں آنے والی  خواتین کی نامناسب ویڈیو ز بناتے تھے اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے، پولیس نے ملزمان کے پاس سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیئے ہیں جس میں وہ خواتین کی فحش ویڈیوز ریکارڈ کرتے تھے۔

پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان کے خلاف 2 خواتین کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔ اس وقت مغوی خواتین افغانستان میں ہیں، جن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، تاہم  قانون نافذ کرنے والے ادارے  ان خواتین کی وطن واپسی کے لیے افغان حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملزم ہدایت خلجی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔


indecent videosQuettascandalwomen