سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے ماڈلنگ میں قدم رکھ دیا

 

ممبئی :بھارتی سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے ماڈلنگ میں قدم رکھ دیا  ۔سارہ ٹنڈولکر نے اپنے پہلے اسائنمنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنانے کی ٹھان لی ہے ۔ وہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی نئی ایکٹیویٹی کے بارے میں بتا یا ہے ۔

سارہ ٹنڈولکر نے کپڑوں کے ایک معروف برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کی پروموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھ اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کی شروعا ت کردی ہیں ۔

 

 

سارہ ٹنڈولکر نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے پہلے اشتہار کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سارہ تندولکر انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے 1.5 ملین فالورز ہیں ۔
یاد رہے کہ سارہ ٹنڈولکر نے ابتدائی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی اور یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویشن کی ۔

Bollywooddaughter of sachinIndiamodelingsara tandulkar