ٹرین روک کر دہی لینے جانے والا ڈرائیور معطل

اسلام آباد: ٹرین روک کر دہی لینے کے معاملے پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ایکشن لے لیا۔ ٹرین ڈرائیور کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کردیا  ہے ۔


یاد رہے کہ  گزشتہ روز لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے  چلا گیا تھا جس کی ویڈیو  ٹویٹر پر عمیر نامی شخص نے اپ لوڈ کی تھی ۔

DahidriverPakistanRailwaysTrainYogurt