ن لیگ نے نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب میں اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کیں، آصف زرداری

لاہور: آصف زرداری ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے اور پسندکی حلقہ بندیاں کرنے والوں سے ہر گلی محلے میں لڑیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کی لاہور میں دبنگ انٹری، آتے ہی مسلم لیگ نواز کو نشانے پر رکھ لیا۔ کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے سابق صدر نے کہا ن لیگ نے نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب میں اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کیں جو یہ میری دھرتی اور میرے ملک کے خلاف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اپنی دھرتی پر نہیں مرنا چاہتے وہ اس دھرتی کے خلاف ہیں اور ہم ہر گلی محلے میں ان سے لڑیں گے۔ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے این اے 133 میں اچھا رزلٹ دیا اور اگر ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے کامیابی حاصل کر لی تاہم ن لیگ کو 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں این اے 133کی نشست پر2018 کے الیکشن کے مقابلے میں42ہزار888ووٹ کم ملے جبکہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پرویزملک نے 89ہزار699 ووٹ لیے تھے۔

پیپلزپارٹی کے اسلم گِل نے 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 ہزار 728 ووٹ زیادہ حاصل کیے جبکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں 5585 ووٹ لیے تھے۔

Asif Ali ZardariNA133PakistanPPP