دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نظر آ رہی ہے جبکہ بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورپہلے ٹیسٹ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے ۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت مومن الحق کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، نجم الحسین شنتو، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن، تیج الاسلام، خالد احمد اور عبادت حسین شامل ہیں۔ 

BangladeshDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperDhakaPakistanSecond TestToss