بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلاروس کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری عالمی معاونت کی ضرورت ہے، پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

BelarusCOASNeoNewsPakistanQamar javeed bajwa