پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی آ رہی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی کے بعد اموات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 391 مریض سامنے آئے ہیں اور مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 437 مریض صحت یاب ہو گئے۔ 
پاکستان بھر میں اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہو چکی ہے اور مختلف ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں 12 ہزار 114 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 28 ہزار 753 افراد کا انتقال کر چکے ہیں اور 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 20 ہزار 643 افراد کو عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی ویکسین دی گئی اور اب تک کل 12 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار 300 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار 744 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔ 

corona viruscovid-19Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperfourth wavePakistan