اپیلیں خارج، میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا ۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔

نیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ 

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے ۔ نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں ۔ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے ۔ باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں ۔ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

ExamMD CATMedical CollegesMedical ExamSCstudents