تجارتی خسارہ سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، 21 سو پوائنٹس کی کمی 

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی ۔ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران 21 سوسے زائد پوائنٹس  کی کمی  ریکارڈ کی گئی ۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 234دوسو چوتیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔  ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 176 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسٹاک مارکٹ میں  ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران 21 سوسے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا رجحان رہا ۔100 انڈیکس  43 ہزار 234دوسو چونتیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

گزشتہ ماہ نومبر میں 5 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا ۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے دسمبر میں بنیادی شرح سود میں نمایاں اضافہ ہوسکتا  ہے۔ روپے پر بھی دباؤ برقرار ہے۔

مالی سال کے آغاز سے ابتک روپیہ کی قدر 12 فیصد گرگئی  ۔ یکم جولائی سے ابتک ڈالر 18 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا ۔ روپے کی قدر گرنے سے قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے اضافےکے ساتھ 176.42 روپے پر بند ہوا۔ 

DollarPakistanPakistan Stock ExchangePSXTrade Defficit