ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔  جائیداد کی مالیت بڑھنے سے ٹرانسفر فیسیں بھی بڑھ جائیں گی۔

شہروں کیلئے نئی ویلیوایشن

غیر منقولہ گھریلو، کمرشل جائیداد اور فلیٹس پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ کار 21 سے 40 شہروں تک بڑھایا گیا ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تشخیص اور وصولی کیلئے غیر منقولہ جائیداد کی مالیت میں بھی 25 سے 110 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جن شہروں کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کی گئی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، اٹک ، بہاولپور چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر حافظ آباد، حیدرآباد، جھنگ، جہلم ، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ ، لسبیلہ، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، میرپورخاص، مردان، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

BusinesssFBRPakistanTAX