کورونا وائرس کی نئی قسم ، دنیا بھر میں خوف کے سائے منڈلانے لگے

دبئی : کوروناوائرس کی خطرناک ترین ویرئینٹ نے دنیا کو خوف میں مبتلا کردیا  ۔یواے ای حکام نے اپنے شہریوں کو فوری طورپر کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے بوسٹر شاٹس کو لازم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملک ابھی اس کے اثرات سے پوری طرح نکل نہیں پائے تھے کہ ایکبار پھر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا خوف منڈلانے لگا ہے ۔

جنوبی افریقہ سے دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم اومی کرون کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس پر اب تک کی کوئی بھی ویکسیئن کارگر نہیں ہے اور ابھی اس کو سمجھنے کے لئے بھی چار سے چھ ہفتے درکار ہیں ۔

دنیا بھر میں اس نئےوائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ایسے حالات میں دبئی حکام نے اپنے شہریوں کے لئے بوسٹر شاٹس کو فوری لگوانے کے احکامات دیئے ہیں  ۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی طرف سے  شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ فائزر ویکسین لینے والے بوسٹرشاٹ کیلئے رجسٹرڈ کرائیں جبکہ جن افراد نے فائزرویکسین 6 ماہ پہلے لگائی ہے وہ ایک بوسٹر شاٹ لیں۔اس سے قبل بوسٹر شاٹس 50 سال سے زیادہ عمرکے افراد کو دی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے اور ایک ہفتہ قبل جنوبی افریقہ سے آئے شخص میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔

کینیڈا میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ میں اومی کرون کا تیسرا کیس رپورٹ  ہوچکا ہے ۔

Booster Dosebooster shotscorona new variantDubaiNai Baat Newspapernai-baatOmicron variantUAE