ایف بی آر میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

 

ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیولپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے سے غیر منقولہ پراپرٹی ٹرانسفر یا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

 

ایف بی آر کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہو گی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔

 

حکام کے مطابق ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ اسکیموں پر بھی اطلاق ہو گا اور ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہو گی۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کےطور پر رجسٹرکرانا ہوگا اور رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

 

DevelopersFBRPakistanPropertyTAX