سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور آج 24 قیراط کا ایک تولہ سونا ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

10 گرام سونے کے دام 857 روپے بڑھ کر 106138 روپے ہوگئے ہیں۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط کے سونے کی فی 10 گرام قیمت 97294 روپے ہے۔

 

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

BusinessCurrent Rate of GoldGold Price PakistanToday Gold Rate