سپرماڈل مشک کلیم کا دسمبر میں شادی کا اعلان

لاہور: نامور پاکستانی سپر ماڈل مشک کلیم اگلے ماہ دسمبر میں  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اس حوالے سے مشک کلیم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بھی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ کے دوران نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔مشک کلیم کے مطابق ان کا نکاح 15 دسمبر جبکہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔


سپر ماڈل نے شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن صرف 20 دن دور ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکی ہے۔


 گزشتہ روز شادی کے اعلان سے ایک دن پہلے انہوں نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی  نادر ضیا کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ انہیں سب کچھ بتادیں؟ جس پر کئی شوبز و انٹرٹینمنٹ انڈسری سے منسلک شخصیات نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی سب کچھ جانتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مشک کو مبارک باد بھی دی۔


خیال رہے کہ مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں 10 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اب تک متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ 

DecemberMushk-KaleemSuper-Modeltie-knot