کابینہ کا اجلاس ، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی ۔ پٹرول کی قلت پیدا کرنے کےحوالے سے تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

 

کابینہ کو مہنگائی سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

cabinetFediralLocal Body Electionpaksitanprice hike