بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ دینے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان میں مار کھا کر جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بہادری کے خیالی کارناموں پر فوجی اعزازات دینا فوجی طرز عمل کے ہر اصول کے خلاف ہے ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف سولہ نہیں گرایا کیونکہ امریکی اور بین الاقوامی ماہرین پہلے ہی پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کو باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت اور دشمنی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتنا ہی تیار اور پرعزم ہے جیسا ، فروری 2019 میں تھا ۔

 

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پہلے فضا میں پاکستان ایئرفورس سے مار کھائی اور پھر زمین پر پاکستانی کشمیریوں نے خوب ٹھکائی کی اور مار مار کر دنبہ بنا دیا ۔

 

اس موقع پر پاکستانی فوجیوں نے جان بچائی اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت جانے دیا ، لیکن مودی سرکار نے بھارتیوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ابھی نندن کو ایوارڈ دے دیا ۔

 

 

 

 

 

 

Abhi Nandan awardF-16Foreign OfficeIndian pilotPakistanspokesman